آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 18؍محرم الحرام 1441ھ 18؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول پمپ پر کھڑی بس میں آگ بھڑک اٹھی

بس میں آگ بھڑک اٹھی


یوں تو دنیا بھر میں مختلف حادثات خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں تاہم بعض اوقات ایسے خطرناک حادثے دیکھنے کو ملتے ہیں جس سے بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں ہوتا۔

یہ واقعہ چین کے شہر Chongqingکے ایک پیٹرول اسٹیشن پر اس وقت پیش آیا جب پمپ کے پاس کھڑی ایک منی بس میں فیول بھرنے کے دوران اچانک آگ بھڑک اُٹھی اور آگ کے شعلے بھڑکتے دکھائی دیئے۔

یوں اچانک آگ بھڑک اُٹھنے پر ڈرائیور نے جہاں حاضر دماغی کا مظاہرہ کر کے کھڑکی سے بروقت کود کر اپنی جان بچائی، وہیں اسٹیشن کے عملے نے بروقت پھرتی کا مظاہرہ کر کے آگ بجھانے کے آلے سے چند سیکنڈ میں اسے بجھا کر وہاں موجود تمام افراد کو جانی نقصان سے بچا لیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید