آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 18؍محرم الحرام 1441ھ 18؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر نے اٹھارہویں ترمیم کی خلاف ورزی کی، رضا ربانی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رضا ربانی نے صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری کو آئین کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

ایک بیان میں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ افسوسناک ہے پارلیمنٹ اور آئین پر حملہ اندر سے کیا گیا، صدر نے بدنیتی پر مبنی ارادے سے اٹھارویں ترمیم کی خلاف ورزی کی۔

الیکشن کمیشن کےسندھ ، بلوچستان کیلئے مقرر 2 نام مسترد،اپوزیشن کاعدالت جانیکا فیصلہ

اسلام آباد (طا ہر خلیل )حکومت نے الیکشن کمیشن کے دو...



رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ صدر پارلیمنٹ کا حصہ ہیں، انہوں نے اٹھارہویں ترمیم کی خلاف ورزی کی، اٹھارویں ترمیم میں صوابدیدی اختیار کے الفاظ ہٹا کر پارلیمانی کمیٹی کو شامل کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر اتفاق رائے سے ممبران کے تین نام بھیجتے ہیں، وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کے درمیان ابتدائی مشاورت نہیں ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید