آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 18؍محرم الحرام 1441ھ 18؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کا دورہ پاکستان: 3 ون ڈے، 3 ٹی20 کا شیڈول فائنل

کرکٹ فینز کےلیے اچھی خبر آگئی،  پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کوششیں رنگ لے آئیں۔

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی، پی سی بی اور سری لنکن بورڈ نے شیڈول کو حتمی شکل دے دی۔

پاکستان اور سری لنکن ٹیموں کے درمیان 6 بین الاقوامی میچز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر کے درمیان کھیلے جائیں گے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز رواں برس دسمبر میں متوقع ہے۔

شیڈول کے مطابق 3 ایک روزہ میچز 27، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو کراچی میں ہوں گے جبکہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 5 ، 7  اور 9 اکتوبر کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید