آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 18؍محرم الحرام 1441ھ 18؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FATF ایشیا گروپ کی طرف سے پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی خبریں بے بنیاد قرار

وزارت خزانہ نے ایف اے ٹی ایف ایشیا گروپ کی طرف سے پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

FATF کی طرف سے پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی خبریں بے بنیاد  قرار


وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے سے متعلق بھارتی میڈیا میں زیرگردش خبریں بے بنیاد ہیں، اس سے متعلق پریس ریلیز کچھ دیر میں جاری کی جائے گی۔

دوسری جانب ترجمان ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف ایشیا گروپ کی طرف سے پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں ، ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسفک گروپ کی جانب سے کسی بھی ملک کو بلیک لسٹ میں شامل نہیں کیا جاتا۔

ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 14 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک پیرس میں ہوگا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا پیسفک گروپ نے انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے حوالے سے پاکستان کی تیسری رپورٹ منظور کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید