آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر16؍محرم الحرام 1441ھ 16؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک کپ پالک سے بڑھتا وزن کم کریں

پالک کھائیں، وزن گھٹائیں 


وزن کا بڑھنا ہر ایک کے لیے ایسا مسئلہ بن گیا ہے جس کا حل نامُمکن سا لگتا ہے لیکن قُدرت نے اِس کا حل پالک میں چُھپا ہوا ہے۔

یوں تو ہر سبزی کی الگ اپنی افادیت ہے لیکن پالک ایک ایسی سبزی ہے جو بڑھتے ہوئے وزن کو گھٹانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ ہرے پتوں والی سبزیوں میں سے پالک ایک ایسی سبزی ہے جو بڑھتے ہوئے وزن کو گھٹاتی ہے، یہ ناقابل تحلیل ریشہ سے مالا مال ہوتی ہے جو وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

وزن کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی غذا میں کیلوریز کا استعمال کم کریں اور پالک ایک ایسی سبزی ہے جس میں انتہائی کم مقدار میں کیلوریز پائی جاتی ہیں، وزن کم کرنے کے عمل میں صرف ایک کپ پالک ہمیں اپنی روزانہ کی غذا میں شامل کرنی ہوتی ہے اور ایک کپ پالک میں صرف 7 کیلوریز ہوتی ہیں، اس کے علاوہ پالک میں فائبر بھی موجود ہوتے ہیں جو کیلوریز کو کنٹرول میں رکھتے ہیں۔

اپنی روزانہ کی خوراک میں ایک کپ پالک شامل کرنے سے آپ کو کچھ ہی دِن میں فرق نظر آئے گا اور آپ کا بڑھتا ہوا وزن کم ہوتا دِکھائی دے گا۔ پالک میں موجود فائبر زیادہ وقت تک آپ کا پیٹ بھرا ہوا رکھتے ہیں اور آپ کو بہت زیادہ کیلوریز کھانے پر پابندی بھی لگاتے ہیں۔

پالک کے دیگر فوائد:

  • پالک ہری سبزیوں میں سے ایک ایسی سبزی ہے جو غذائی اجزاء سے بھرپور ہے۔
  • ایک کپ پالک ہمیں پروٹین، کیلشیم، آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم اور وٹامن اے(A) فراہم کرتی ہے۔
  • ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے، پالک میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتی ہے۔
  • اس میں موجود فائبر نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔
  • اس میں موجود وٹامن کے (K) اور کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔
        واضح رہے کہ پالک خون کی کمی کو بھی پورا کرتی ہے۔


صحت سے مزید