آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات19؍محرم الحرام 1441ھ 19؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوڈان میں تین سال کے لیے خود مختار کونسل قائم

افریقی ملک سوڈان میں ’خود مختار کونسل‘ قائم کر دی گئی۔ اس کا کام تین سالہ عبوری مدت کی سربراہی کرنا ہو گا۔


خود مختار کونسل کےسربراہ کا حلف جنرل فتاح البرہان نے اٹھا لیا ہے۔  کونسل میں پانچ فوجی اور چھ سویلین شخصیات شامل ہیں۔

حکمران فوجی کونسل نے شدید عوامی احتجاج کے بعد ہفتے کے روز ایک معاہدے پر اتفاق کر لیا تھا۔

جس کے تحت تین سالہ عبوری حکومت کے بعد اقتدار مکمل طور پر جمہوری نمائندوں کے حوالے کر دیا جائے گا۔ سوڈان میں آئندہ عام انتخابات 2022 میں کرائے جائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید