آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 22؍محرم الحرام 1441ھ 22؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی، چھ ملزمان گرفتار

پاکستان رینجرز (سندھ) نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے  12ملزمان گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق بغدادی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرحمان عرف رحیم ڈاڈا کو گرفتار کیا، ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار (شیراز ذکری گروپ) سے ہے اور وہ بھتہ خوری و منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہے۔

سمن آباد کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرکے  دو ملزمان محمد فاشی نوید اور محمد اُسامہ کو گرفتار کیا، ملزمان لوگوں سے بھتہ وصولی میں ملوث ہیں، جبکہ گلشنِ معمار، بلدیہ ٹاؤن اور فیروز آباد کے علاقوں سے رینجرز نے کارروائی کرکے چھ ملزمان کو گرفتار کیا۔

ملزمان میں عبدالمالک، حضرت گل، خالد پرویز عرف پپو، محمد آصف عرف منا، ذیشان رضا اور ایاز اسماعیل شامل ہیں۔ ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

شاہراہ فیصل کے علاقے سے رینجرز نے3 ملزمان عمران خان، قیوم خان اور فضل الرحمان کو گرفتار کیا، ملزمان علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے۔

ترجمان رینجرز نے مزید بتایا کہ تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید