آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات19؍محرم الحرام 1441ھ 19؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسر عامر خان کے ہاں جلد بیٹے کی پیدائش متوقع


پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور اُن کی اہلیہ فریال مخدوم کے ہاں جلد بیٹے کی پیدائش متوقع ہے۔

عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں نے اپنے ہاں آنے والے نئے مہمان کا اعلان بڑے منفرد انداز میں کیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں عامر خان اور فریال مخدوم کے عقب میں چھوٹے بڑے بہت سے غبارے دیکھے جا سکتے ہیں جن میں ایک علیحدہ سا سیاہ رنگ کا بڑا سا غبارہ بھی ہے۔

ویڈیو میں نیلے رنگ کے غبارے لڑکے جبکہ گلابی رنگ کے غبارے لڑکی کے لیے رکھے گئے۔


فریال مخدوم نے ویڈیو میں اعلان کیا کہ ان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے، جبکہ یہ بھی کہا کہ عامر غباروں کے بیچ میں موجود سیاہ غبارے کو پھاڑ کر یہ پتا لگائیں گے کہ ان کے ہاں بیٹا ہونے جارہا ہے یا بیٹی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فریال مخدوم نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں آپ سب کو ایک خاص خبر دینا چاہتی ہوں۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے اندازہ لگانے کا بھی کہا تھا۔


باکسر عامر خان اور فریال مخدوم 2013 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کے ہاں 2014 میں بیٹی لمائسا خان کی پیدائش ہوئی تھی جو اب 4 سال کی ہو چکی ہےجبکہ 2018میں دوسری بیٹی علینہ خان کی پیدائش ہوئی تھی۔

جوڑے کے درمیان کافی جھگڑے بھی ہوئےاور متوقع جدائی کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنی لیکن پھر دونوں نے صلح کرلی۔