آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات19؍محرم الحرام 1441ھ 19؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی نے فاشزم کی بدترین مثالیں قائم کیں، شیخ رشید


وزیرِ ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں کہ نریندر مودی نے فاشزم کی بدترین مثالیں قائم کیں، بھارت میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ پاکستان کی سرحد کی طرف دیکھے، وزیرِ اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کا کیس بھرپور طریقے سے لڑا ہے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارت کے مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، بھارت میں مسلمانوں پر ظلم ہو تو پاکستان کوآواز اٹھانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کشمیر پر وہی فیصلہ ہو گا جو کشمیریوں کا ہوگا،  کشمیری صرف کشمیر کی طرف دیکھ رہے ہیں، آج چین بھی کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مودی نےکشمیر کے معاملے پر بہت بڑی غلطی کی ہے، بھارت سے تمام مذاکرات کے راستے بند ہو چکے ہیں، کشمیر، بوسنیا اور فلسطین نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ریلوے کو ٹھیک کریں گے، 15 ستمبر تک ٹرینوں کا شیڈول ٹھیک ہو جائے گا اور بائیو میٹرک کے بعد چھٹی کرنے والے کی تنخواہ کٹے گی۔

وزیر ریلوے نے یہ بھی بتایا کہ 4 ارب کا خسارہ کم کیا ہے، 80 لاکھ مسافروں کا اضافہ کیا ہے، اربوں روپے کی ریلوے کی زمین واگزار کروائی ہے۔

قومی خبریں سے مزید