آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ22؍ ذوالحجہ 1440ھ24؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور (کرائم رپورٹر) تھانہ انقلاب پولیس نے کگہ ولہ میں دو روز قبل سابقہ دشمنی کی بناء پر ایک شخص کو قتل کرنے والے چار ملزمان کو فائرنگ کے تبادلہ کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے ملزمان کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا جہاں ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔ تاہم پولیس نے 4 مسلح ملزمان صدام ولد محمد افضل‘ فضل رحیم ولد عبد الرحیم‘حبیب اللہ ولد زاہد اللہ اور خیر البشر ولد مدد خان ساکنان کگہ ولہ کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایک عدد کلاشنکوف‘ ایک عدد پستول اور کارتوس بھی برآمد کر لئے ہیں۔ گرفتار ملزمان قتل‘ اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ دو یوم قبل سابقہ دشمنی پر صدام حسین ولد داد شیر کو بھی قتل کیا تھا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پشاور سے مزید