آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ22؍ ذوالحجہ 1440ھ24؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم آزادی منانے کیلئے تیاریاں عروج پر‘ شہر قومی پرچموں سے سج گیا

پشاور (لیڈی رپورٹر) عیدالاضحی اور یوم آزادی کی خوشیاں ایک ساتھ آنے پر شہری انتہائی خوش ہیں۔ عید کے موقع پر جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے شہریوں کی تیاریاں جاری ہیں۔ شہریوں کی قومی پرچم کے رنگ کی شرٹس اور لائٹس کی خریداری میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ یوم آزادی کی آمد کے موقع پر پشاور کے مختلف بازاروں قصہ خوانی‘ ہشتنگری چوک یادگار‘ لیاقت بازار اور دیگر علاقوں کو سبز ہلالی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔ شہریوں نے گاڑیوں کو بھی خصوصی طور پر سجایا ہے۔ گاڑیوں پر پاکستان کا پرچم خوبصورت انداز میں پرنٹ کروایا گیا ہے جبکہ سبز رنگ کو نمایاں کیا گیا ہے۔

پشاور سے مزید