آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ذیقعد 1440ھ 16؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سب کو معلوم ہےمیں کرپشن کیسز پر سمجھوتا نہیں کروں گا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ این آراو کے لیے ان سے براہ راست رابطہ نہیں کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سب کو معلوم ہے میں کرپشن کیسز پر سمجھوتا نہیں کروں گا۔ اپوزیشن اے پی سی کرے یا تحریک چلائے، این آر او نہیں ملے گا۔

انہوں نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ معاشی سمت کا تعین کردیا ہے، بحران سے نکل رہے ہیں، ارکان پارلیمنٹ بھی ٹیکس دینے کے لیے عوام میں آگاہی مہم چلائیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن احتجاج کا شوق پورا کرے کوئی پرواہ نہیں، ہمیں کارکردگی سے جواب دینا ہے، ارکان پارلیمنٹ عوام کو معاشی بحران کے ذمے داروں سے آگاہ کریں۔

عمران خان نے کہا کہ بجٹ منظوری قانونی تقاضا ہے، تمام اراکین اپنی حاضری یقینی بنائیں قبائلی علاقوں اور بلوچستان کے لیے ترقیاتی فنڈ میں اضافہ کیا ہےجبکہ پاک فوج نے فاٹا اور بلوچستان کے لیے اپنی تنخواہوں کا اضافہ نہیں لیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں