آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ذیقعد 1440ھ 16؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکن سندھ اسمبلی اور رہنما پیپلز پارٹی فریال تالپور کا کہنا ہے کہ میں بے گناہ ہوں مجھے پتہ ہےاوریہ سب جھوٹ ہے۔

فریال تالپور کی سندھ اسمبلی اجلاس میں آمد پر ارکان اسمبلی نے ڈیسک بجا کر اُن کا خیر مقدم کیا۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے فریال تالپور کو اُن کی رہائش گاہ سے پولیس اور رینجرز کی سخت سیکیورٹی میں لے جایا گیا۔

فریال تالپور نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کے لیے مشکلات نئی نہیں ہیں۔ اُن کے شوہر، بھائی، والد اور بی بی کو جیل میں ڈالا گیا، وہ بے گناہ ہیں اور انہیں پتہ ہے یہ سب جھوٹ ہے۔

دوسری جانب صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےفریال تالپور نے کہا کہ گرفتاری ہمارا زیور ہے، گرفتاری سےکون ڈرے گا، ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو اور میرے بھائی کے سامنےگرفتاری کی کوئی اہمیت نہیں۔

واضح رہےکہ نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو 14 جون کو اسلام آباد میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں