آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ذیقعد 1440ھ 16؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر کو انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ کے ابتدائی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا لیکن آج محمد عامر دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ کے سب سے کامیاب بالر ہیں۔

اب تک ورلڈکپ2019 میں 15 وکٹس کے ساتھ تین بالرز سرفہرست ہیں۔ اس لسٹ میں پاکستان کےفاسٹ بالر محمدعامر، انگلینڈ کے جوفرا آرچر اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک ہیں۔

کارکردگی کے لحاظ سے محمد عامر کو دونوں بالرز پر سبقت حاصل ہے۔ محمد عامر نے 15 وکٹس 5 میچوں میں حاصل کیں جبکہ آرچر اور اسٹارک نے6، 6 میچزمیں 15وکٹس لیں۔

محمد عامر کو اب تک ورلڈ کپ میں کوئی بھی بیٹسمین چھکا نہیں لگا سکا ہےجبکہ انگلینڈ کےفاسٹ بالر آرچر کو اب تک ورلڈ کپ   2019 میں 7 اور آسٹریلیا کے اسٹارک کو 6 چھکے لگ چکےہیں۔

محمد عامر نے اب تک 5 میچوں میں مجموعی طور پر 46 اوورز کرائے ہیں اور 15 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔ ورلڈ کپ 2019 میں محمد عامر نے مخالف ٹیموں کے کئی بڑے بیٹسمینوں کا شکار کررکھا ہے۔

محمد عامر ورلڈکپ میں بھارت کے ویرات کوہلی، ایم ایس دھونی، ویسٹ انڈیز کےکرس گیل کو آؤٹ کرچکےہیں۔

اس کے علاوہ جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ، آسٹریلیا کے ایرن فنچ کو بھی محمد عامرمیچ کے دوران پولین بھیج چکےہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں