آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ذیقعد 1440ھ 16؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

کراچی، مقابلے میں ہلاک 3 میں سے ایک دہشتگرد کون ہے؟

کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب واقع خدابخش گوٹھ...

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ سٹی کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا، پکڑے گئے دہشت گردوں میں شمس الزماں، محمد اشرف اور حاجی نعیم شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، نفرت انگیز پمفلٹس، کتابیں اور سی ڈیز برآمد کرلی گئی ہیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ یہ گرفتار ملزمان کئی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث بھی رہ چکے ہیں، جن سے نا معلوم مقام پر تفتیش کی جا رہی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں