آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ذیقعد 1440ھ 16؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکارپور کی تحصیل خانپور انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور کار کے درمیان ٹکر کے باعث 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق خانپور انڈس ہائی وے کے نم لاڑو کے مقام پر مسافر کوچ اور کار میں تصادم ہوا۔

حادثے کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو کار سے نکال کر تعلقہ اسپتال خانپور منتقل کردیا جبکہ زخمیوں کو بھی تحصیل اسپتال خانپور اور سول اسپتال شکارپور منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق مسافر کوچ پنجاب سے کراچی جارہی تھی اور کار کراچی سے کشمور جارہی تھے، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق کشمور سے ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں