آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ذیقعد 1440ھ 16؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این پی نے قومی مفادات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا،پی ایس ایف

کوئٹہ(آن لائن)پی ایس ایف کے صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ نے بیان میں کہا ہےکہ جب بھی پشتون قوم اور وطن پر مشکل وقت آیا تو پی ایس ایف نے قوم ووطن کو اس مشکل وقت سے نکالنے کے لیے تاریخی کردار ادا کیا،ہم بخوبی جانتے اور سمجھتے ہیں کہ سیاست میں فیڈریشن اور پارٹی کا بنیادی سرمایہ انکی نظریات اور نظریاتی کارکن ہیں جب اور جس نے بھی نظریات اور قومی مفادات سے بڑھ کر اپنے مفادات کو عزیز سمجھا قوم نے اسے نظرانداز کیا جسکی واضح مثال پچھلی حکومت میں کچھ پارٹیوں کی ہے لیکن عوامی نیشنل پارٹی واحد ایک سیاسی اور نظریاتی پارٹی ہے جس نے قوم کے مفادات کے لیے اپنےمشران تک کی قربانی دی،لیکن قوم کوکبھی مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑا۔ 

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں