آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ذیقعد 1440ھ 16؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کے بھارت سے میچ ہارنے پر بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے ایک روتے ہوئے پاکستانی کو تسلی دیتے ہوئے گلے لگالیا۔

بھارت سے میچ میں پاکستان کی خراب کارکردگی نے کروڑوں پاکستانیوں کا دل توڑ دیاخاص طور پر گراؤنڈ میں موجود پاکستانی مداحوں کو قومی ٹیم کی خراب کارکردگی نے بے حد مایوس کیا۔


اس موقع پربھارتی اداکار رنویر سنگھ بھی پاک بھارت میچ دیکھنے گراؤنڈ میں موجود تھے اور جب رنویر نے پاکستان ٹیم کی خراب کارکردگی پر پاکستانی مداح کو روتے دیکھا تو فوراً گلے لگاکر تسلی دی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنویر سنگھ نے پاکستانی مداح کو گلے لگایا اور کہا مایوس مت ہو،پاکستان نے اچھا کھیلا، ، وہ آئندہ اچھا کھیل پیش کریں گے۔


واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے اور اہم میچ پاک بھارت میچ میں قومی ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں ڈک ورتھ لوئس ( ڈی ایل ایس) میتھڈ کے تحت 89رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔


میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی نہایت افسردہ دکھائی دیئے جبکہ گراؤنڈ سے واپسی پر شائقین کی جانب سے ان پر جملے بھی کسے گئے ۔


Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں