آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ذیقعد 1440ھ 16؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلی کمنگراں میں سیوریج لائن پھٹنے سے پانی د کانوں،گھروں میں داخل

ملتان (سٹاف رپورٹر) حسین آگاہی گلی کمنگراں میں سیوریج کی پائپ لائن پھٹنے سے پانی دو انوں،گھروں اور مسجد میں داخل ہو گیا۔تاجروں نے نوٹس نہ لینے پرواسا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ لوگوں نےبتایاکہ گلی کمنگراں والی میں 100 سال پرانی سیوریج لائن بوسیدہ ہونے سے پھٹی جبکہ سیوریج لائن 40 سال قبل بھی لیک ہوئی جسے تبدیل کرنے کی بجائے اس کو مرمت کرایا گیا۔اس موقع پر گلی کمنگراں کے تاجر محمد حفیظ،عابد حسین، محمدامین،خواجہ شعیب،حاجی حمید،سجاد حسین،خاور،احمد حسن، محمد سلیم،سکندر،اشفاق،راشد خان، ظفر ودیگر نے کہا کہ کئی مرتبہ ایم ڈی واسا کو اس بارے میں بتایا لیکن عمل نہ ہوا۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور ایم ڈی واسا سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر فوری طور پر سیوریج لائن تبدیل نہ کی گی تو وہ حسین آگاہی چوک مکمل بند کرکے دھرنا دیں گے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں