آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل21؍شوال المکرم 1440ھ 25؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔


آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج مادر وطن کو درپیش کسی خطرے سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیہ کے مطابق دو روزہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں پاک فوج کے تمام جنرل آفیسرز نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں ملک کی اندرونی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے بارے میں تفصیلی تبادلہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے فروری میں تنازع کے دوران بھارت کو بھرپور جواب دینے کو سراہا اور ملک میں پائیدار امن و استحکام کے لئے آپریشن ردالفساد میں حاصل کامیابیوں کی تعریف کی۔

فارمیشن کمانڈرز کانفرنس نے ملک کی خدمت کے لئے تمام کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں