آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل21؍شوال المکرم 1440ھ 25؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کابینہ نے آئی جی پولیس کی پولیس آرڈر پر آبزرویشن تفصیلی طور پرسنی۔کابینہ نے گورنر سندھ کی آبزرویشن پر بھی تفصیلی غور کیا۔

کابینہ نے غور کے بعد کہا کہ یہ پولیس آرڈر 2002 ،پولیس کے اختیارات پر کوئی قدغن نہیں لگا رہا۔دریں اثنا وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کابینہ کو بتایا کہ کابینہ کی سب کمیٹی نے حزب اختلاف کے لیڈر، سول سوسائٹی اور اُن کے وکیل سے بھی اس قانون پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ڈی آئی جی اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران کی تقرریاں اور تبادلے وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی پولیس کی مشاورت سے ہوں گی۔

پولیس ایکٹ پرلگ بھگ پونے دو گھنٹے تک غور وخوض کے بعد اسے  منظور کرلیا گیا۔اس بل کی کابینہ نے کل اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی۔

جبکہ سندھ کابینہ نے دیگر چھوٹی موٹی ترامیم کی بھی منظوری دے دی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں