آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر16؍محرم الحرام 1441ھ 16؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کے 16نئے اضلاع میں الیکشن موخر


خیبرپختونخوا کے نئے 16 اضلاع میں 2 جولائی کو ہونے والے الیکشن موخر کردیے گئے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق موخر ہونے والے انتخابات اب 20 جولائی کو ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے نئے 16 اضلاع (سابقہ فاٹا) میں الیکشن 20 روز کےلئے ملتوی کرنے کی درخواست دی تھی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ امن و امان کی خراب صورتحال اور افغانستان سے دہشت گرد حملوں کے پیش نظر الیکشن 20 روز کےلئے ملتوی کئے جائیں۔

قومی خبریں سے مزید