آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل17؍محرم الحرام 1441ھ 17؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ڈکیتی و اسٹریٹ کرائمز میں ملوث3ملزمان گرفتار

پاکستان رینجرز (سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گڈاپ کے علاقے میں کارروائی کے دوران ملزم فیضان کو گرفتار کیا گیا،جو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

میمن گوٹھ کے علاقے میں ملزم محمد دانش کو گرفتار کیا جو غیر قانونی اسلحے کی خرید و فروخت میں ملوث ہے۔

میمن گوٹھ میں منشیات فروشی کے الزام میں شیخ محمد علی کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے، ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید