آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل17؍محرم الحرام 1441ھ 17؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میلانیا کا ٹوکیو ڈیجیٹل آرٹ میوزیم کا دورہ


امریکی خاتون اول نے اپنے دورہ جاپان کے دوران ٹوکیو کے ڈیجیٹل آرٹ میوزیم کا دورہ کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ جاپان کے دورے پر موجود ہیں جہاں انہوں نے ٹوکیو کے ڈیجیٹل آرٹ میوزیم کا بھی دورہ کیا۔

ٹوکیو کے اس خصوصی میوزیم میں جگمگاتے کرسٹل ،لیمپ اور ڈیجیٹل ایکوریم موجود ہے۔

میلا نیا ٹرمپ نے جاپانی خاتون اول کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں، بچوں نے اپنی ہاتھ سے بنائی پینٹنگز میلانیا ٹرمپ کو دکھائیں جنہیں ایکوریم میں ڈیجیٹل اندازمیں بھی دکھایا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید