آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل21؍شوال المکرم 1440ھ 25؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف صاحب آپ کی یہاں تلاش جاری ہے، آپ کا ’’چیمبر‘‘ خالی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میدان چھوڑ کر بھاگنے والے دوسروں کو دروغ گوئی کا کیا درس دے رہے ہیں؟

انہوں نے شہباز شریف کو ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے طنز کیا کہ شہباز صاحب اسحاق ڈار کے ساتھ واپس آئیں تاکہ سچ جھوٹ کا پتہ چلے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہبازشریف صاحب "چیمبر" آپ کا خالی ہے،آپ کی یہاں تلاش جاری ہے۔


Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں