آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات 20؍ ذوالحجہ 1440ھ 22؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان نے نو تشکیل شدہ وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا۔

اجلاس میں کابینہ اقتصادی صورت حال کے جائزے سمیت اہم امور پر غور کرے گی، 16 نکاتی ایجنڈا زیر بحث آئے گا، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم اس ایجنڈے میں شامل نہیں۔

اجلاس میں قیمتوں میں اضافے پر وزیر دفاع کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات کابینہ میں پیش کی جائیں گی، جبکہ چیف شماریات کا اضافی چارج دینے کی منظوری دی جائے گی۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ریلوے کی مال بردار گاڑیوں کے حکومتی اداروں کے استعمال سے متعلق عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

کابینہ کے اجلاس میںای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید