آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 20؍رمضان المبارک 1440ھ26؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور امپائر نذیر جونیئر ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے، انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر گھر سے سیر کیلئے جاتے ہوئے ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے،وہ سروسز اسپتال لاہور کے آئی سی یو سرجیکل وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق نذیر جونیئر کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے ان کے سر اور ٹانگ پر چوٹیں آئی ہیں۔

واضح رہے کہ نذیر جونیئر نے پاکستان کی جانب سے 14 ٹیسٹ اور 4 ایک روزہ میچز کھیلے ہوئے ہیں۔

حادثے کے بعد سابق کرکٹر کے قریبی رفقاء اور ان کے گھر والوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں