آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 20؍رمضان المبارک 1440ھ26؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی قیادت میں معیشت کی کشتی جلد بھنور سے نکل جائیگی‘ قیصر میرداد خان

راولپنڈی (جنگ نیوز) وزیراعظم عمران خان غربت‘ مہنگائی اور بیروزگاری ختم کر کے عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں۔ قوم مطمئن رہے‘ عمران خان کی قیادت میں معیشت کی کشتی جلد بھنور سے نکل جائیگی۔ وزراء کے قلمدان تبدیل کرنا تیزتر پرفارمنس کیلئے ضروری تھا۔ تحریک انصاف کے رہنما قیصر میرداد خان نے کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ کوئی وزیر کرپشن پر تبدیل نہیں کیا گیا۔ ماضی کی حکومتوں میں اقتدار اور وزارتوں سے چمٹے رہنے کی روایت تھی لیکن پی ٹی آئی کے وزراء نے ثابت کر دیا کہ اُن سے کیپٹن جہاں کام لینا چاہے وہ تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی چیلنج ملکی ترقی کو نہیں روک سکتا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں