آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ذیقعد 1440ھ 16؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم پورٹل پر شہری کا مسئلہ حل نہ کرنے پر سی ڈی اے کے 4اہلکارمعطل

اسلام آباد(نیو زرپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے وزیر اعظم پورٹل پر شہری کا مسئلہ حل نہ کرنے پر سی ڈی اے کے 2 افسر اور 2 اہل کاروں کو ملازمت سے معطل کر دیا ۔ جمعہ کے روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کئے گئے افسران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ و بحالیات فرید الدین،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لینڈ و بحالیات عنائت اللہ اور ملازمین میں سب اسسٹنٹ محمد اکرام اور سب اسسٹنٹ محمد اسحاق شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق شباب نامی شہری نے ہمک ماڈل ٹاؤن میں موجود اپنے پلاٹ کا قبضہ حا صل کرنے کے لیے درخواست دی تھی تاہم شہری کو مسلسل چکر لگانےکے باوجود پلاٹ کا قبضہ نہیں دیا جارہا تھا اور مبینہ طور پر سی ڈی اے افسران و ملازمین نے شہری کو قبضے دلوانے کے لیے رشوت مانگی تھی جس پر مذکو رہ شہری نے سی ڈی اے افسران کے رویئے کے خلاف وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر نومبر میں شکایت کی تھی لیکن پانچ ماہ گزرنے کے باوجود یہ شکا یت دور نہیں کی گئی جس کا وزیر اعظم آفس نے سخت نوٹس لیا اور چیئرمین سی ڈی اے کوہدایت کی کہ ذمہ دار افسروں اور ملازمین کے خلاف کارروائی کی جا ئےجس پر سی ڈی اے کے 2 افسروں اور 2 ملازمین کومعطل کر دیا گیا۔نوٹس لینے کا یہ نتیجہ نکلا کہ الاٹی کو اضافی زمین کی رقم کی ادائیگی کا خط د یدیا گیا ہے جس کی ادائیگی پر قبضہ بھی دیدیا

جا ئے گا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں