آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات 20؍ ذوالحجہ 1440ھ 22؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعہ کے روز آپریشن میں مشرف کالونی سیکٹر جی ایٹ فورمیں تین باؤنڈری والز، ہنسا کالونی سیکٹر جی ایٹ ون میں زیر تعمیر تین کمرے اور 8 باؤنڈری والز ایک واش روم اور سیکٹر ایچ نائن کی کچی ابادی میں ایک کمرہ مسمار کر دیا۔ اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ میں آپریشن کے دوران فٹ پاتھوں پر رکھا گیا سامان، برآمدوں میں کی جانے والی تجاوزات کو ہٹا کر دس ٹرک سامان قبضہ مین لے لیا گیا۔ جی نائن مرکز اور کھڈا مارکیٹ جی سیون میں بھی آپریشن کر کے سامان کو سٹور میں منتقل کر دیا گیا ۔سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے پارک روڈ کے دونوں اطراف کی جانے والی تجاوزات کے خاتمے کے لئے بھی آپریشن کیا اور تجاوزات کو مسمار کر دیا۔جمعہ کے روز کیے جانے والے آپریشن میں سید پور گاؤں کے محلہ اعوان میں بھی غیر قانونی طور پر تعمیر کیے جانے والے کمرے کو گرا دیا۔ بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر مرکز جی ٹین کے بلاک نمبر B۔10 کے ٹاپ فلور پر تعمیر کئے گئے پانچ کمروں کو بھی مسمار کر دیا گیا ۔

اسلام آباد سے مزید