آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات 20؍ ذوالحجہ 1440ھ 22؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد( اپنے نامہ نگار سے )سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہاہے کہ اگرحکمرانوں کوقوم وملک کی سلامتی عزیرہے تو گڈبیڈ،چھوٹے بڑے دہشت گردکی اصطلاح ترک کریں ، ہمارے اس دیرینہ موقف کوآج سب دوہرا رہے ہیں کہ دہشت گردکاکوئی ملک ، مکتب نہیں وہ فقط دہشتگردہے جسے اسی تناظرمیں دیکھااورنمٹا جائے، ان خیالات کااظہارانہوں نے ایام عدل کی مناسبت سے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روزبلوچستان میں نیوی اہلکاروں سمیت 14 بیگناہ شہریوں کوبسوں سے اتارکر شاخت کے بعد گولیوں سے بھون دیاگیا،حکمرانوں سے ہماراسوال ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کہاں ہے ؟ انہوں نے کہاشب برات قبولیت دعا کا وسیلہ ہے ۔عدل و انصاف کے فقدان نے مسلمانوں کو کہیں کا نہیں چھوڑا ۔

اسلام آباد سے مزید