آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 20؍رمضان المبارک 1440ھ26؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )راولپنڈی اسلام آباد میں پانچ شادی شدہ خواتین سمیت 6 افراد کو اغوا کر لیا گیا ۔ تھانہ صدربیرونی کے علاقے میں اسلحہ کی نوک پر شادی شدہ ح کو نصیر نے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل پر بٹھاکر اغواء کرلیا۔تھانہ صادق آباد کے علاقے سے ریاض کی شادی شدہ دختر کو پیارا خان نے اغواء کرلیا۔تھانہ گوجرخان کے علاقے سے شیراز کی بہو ن کو ملک مزمل نے بہلا پھسلا کر اغواء کرلیاجوجاتے ہوئے گھر سے طلائی زیورات اور بیس ہزاروپے بھی لے گئی ۔تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے عبدالقدوس کو اغواء کرلیا۔ تھانہ شہزاد ٹائون کے علاقے علی پور میں اشتیاق احمد کی بیوی(ن) کو محمد نیاز نے اغوا کرلیا،تھانہ کھنہ کے علاقے میں محمد اسلم کی بیوی کو عزیز اللہ اورعبید الرحمن اغوا کر کے لے گئے۔ دریں اثنا تھانہ روات کے علاقے میں دسویں جماعت کے طالب علم کو بداخلاقی کا نشانہ بنا کر ویڈیوبنالی گئی ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں