آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات 20؍ ذوالحجہ 1440ھ 22؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) سپر مارکیٹ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے چینی باشندے لی جنکنیوگ کی اسلام آباد ایکسپریس وے پر واقع اقبال ٹائون سے لاش مل گئی ۔ لاش پل کےنیچے نالے میںپائی گئی۔ ایس ایچ اور تھانہ کوہسار انسپکٹر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ اس کے سر میںزخم ہے۔ یہ زخم حملے سے بھی ہو سکتا ہے اور گرنے سے بھی۔ متوفی مرگی کا مریض بھی بتایا جاتا ہے ۔ پولیس کے مطابق متوفی لی جنگنیوگ 14 اپریل کی علیٰ الصبح اسلام آبا دپہنچا تھا اور ایف سیون ون کی سٹریٹ تین کے مکان نمبر چار میں مقیم رہا ۔اس کے دوست لی جانگ کو نے 17اپریل کو پولیس کو اطلاع دی کہ اس کا دوست 15 اپریل سے لاپتہ ہے وہ میڈیسن خریدنے کیلئے گھر سے نکلا تھا واپس نہیںآیا وہ اردو زبان نہیں جانتا اس کے پاس موبائیل اور رقم بھی نہیں ہے پولیس نے 18 اپریل کو اغوا کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ امریکی سفارتخانے نے بھی چینی باشندے کی پراسرار ہلاکت کے بارے میںاپنے ذرائع سے معلومات لینا شروع کر دی ہیں ۔

اسلام آباد سے مزید