آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات 20؍ ذوالحجہ 1440ھ 22؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں کی چوریاں، 36 لاکھ کی ڈکیتی کا مقدمہ درج، 7 گاڑیاں و موٹرسائیکل بھی غائب

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میںملزمان ڈیڑھ درجن سے زائد وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی،زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ دو کاریں اور پانچ موٹرسائیکل اڑا لئے گئے۔ تھانہ ترنول کے علاقے شاہین آباد میں تین مسلح افراد یوسف کی موبائل شاپ سے ڈھائی لاکھ روپے کی نقدی اور ایک درجن قیمتی موبائل لوٹ کر چلتے بنے،مزاحمت پر ملزموں نےگولی مارکر اسے زخمی کردیا۔ تھانہ مارگلہ کے علاقے ایف ایٹ تھری میں راجہ دیوان شاہد کےگھر سےلاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور اے ٹی ایم کارڈچوری ہوگیا۔چک شہزاد کے حسنین کلیم کے گھر سے بھی دو لاکھ کی نقدی،ایک کیمرا اور دو موبائل فون چوری ہوگیا۔گولڑہ پولیس کو معین الدین نے رپورٹ درج کرائی کہ نامعلوم افراد نے بنک کا جعلی نمائندہ بن کر اس کے اکاونٹ بارے معلومات حاصل کیں اور بارہ لاکھ روپے نکال لئے۔ تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے جی نائن ٹو میں بلال حسین کے گھر سے اڑھائی لاکھ روپے کی نقدی اور زیورات چوری ہوگئے۔ تھانہ گولڑہ کے علاقے چھبیس نمبر چونگی کے قریب دو افرادسفیر عباسی کو چائے میں نشہ آور چیز پلا کر مہران کار ایل ای ایچ2865 کی رجسٹریشن ،موبائل فون ،اسی ہزار کی نقدی لے کر چلتا بنے۔تھانہ کورال کے علاقے علی پور کے رہائشی نواب شاہ نے

رپورٹ درج کرائی کہ اس کے گھر سے ساڑھے سترہ لاکھ روپے چوری ہوگئے ۔ تھانہ صدرواہ کے علاقے میں دونامعلوم خواتین ڈاکوئوں نے فائزہ کے گھر میں داخل ہوکر طلائی زیورات اور تیس ہزار روپے اڑالیے ۔تھانہ صدربیرونی کے علاقے میں پی پی کے راہنما جعفر شاہ کے بھائی سابق رکن پنجاب اسمبلی ذاکر شاہ کے گھر سے نامعلوم چوروں نے تالے توڑ کر طلائی زیورات، الیکڑونکس سامان اور دیگر اشیاء چوری کرلیں۔تھانہ روات کے علاقے میں سبز نمبر پلیٹ لگی گاڑی میں سوار دو افراد نے اشرف کی گاڑی کو روکااور ڈیڑھ لاکھ روپے نکال کر فرار ہوگئے۔ تھانہ صادق آباد پولیس نے بینک کے گیٹ کے سامنے پٹرول پمپ کے ملازمین سے 36لاکھ روپے چھین لیے جانے کا مقدمہ تین روز بعددرج کرلیا ۔

اسلام آباد سے مزید