آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ6؍ ربیع الثانی 1440ھ 14؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میرپورخاص(نامہ نگار) میرپورخاص اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بہتات کے باعث سگ گزیدگی کے واقعات روز کا معمول بن گئے ہیں جس سے شہریوں میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے۔صبح اور شام کے وقت واک کے رحجان میں بھی کمی ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں جن میں سیٹلائٹ ٹاؤن،پھنور کالونی،گلشن کالونی،سمن آباد،والکرٹ ٹاؤن،بھان سنگھ آباد، میرکالونی، پاک کالونی،مہران کالونی،نواب کالونی،کھار پاڑہ،حمید پورہ کالونی،پیر کالونی،محمدی کواٹر،ریلوے کالونی ،گلشن عمیرودیگر کے علاوہ مختلف مصروف شا ہراہوں میرپور خاص، عمرکوٹ، ڈگری،سانگھڑ رنگ روڈ،میرشیرمحمد تالپور روڈ، میرواہ روڈ، جرواری، کھپرو،چاندنی چوک،نیو بس ٹرمینل ،اندرو ن شہر واقع کڑھائی کی دکانوں کے اطراف اور گلی محلوں میں زخم خوردہ آوارہ اورخارش زدہ کتوں کےغول کے غول نظر آتے ہیں اور وہ خوف کی علامت بنے ہوئے ہیں جس کے باعث آئے دن سگ گزیدگی کے واقعات پیش آرہے ہیں ،مختلف ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق میرپورخاص اور اس کے اطراف میں ایک ہفتہ کے دوران سگ گزیدگی کے 15سے زیادہ واقعات منظر عام پر آچکے ہیں جبکہ دوسری جانب سرکاری اسپتالوں میں کتے کے کاٹے کے علاج کی ویکسین تک دستیاب نہیں ہےجس سے شہریوں میں شدید خوف وہراس پایا جا تا ہے،

صبح اور شام کے وقت خواتین اور عمر رسیدہ افراد کا واک کرنا محال ہوگیا ہے۔ جبکہ سائیکل موٹر سائیکل سواروں اور راہگیروں کا چلنا بھی مشکل ہوگیا ہے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں