آپ آف لائن ہیں
منگل9؍ذوالحجہ 1439ھ 21؍اگست 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ہالا(نامہ نگار) سندھی ادبی سنگت سندھ میں اختلافات عروج پر پہنچ گئے۔ اکثریتی گروپ کی بغاوت کے باعث مرکزی سیکریٹری جنرل کےخلاف عدم اعتماد منظور۔ گزشتہ6 مہینے سےجاری اختلافات میں سیاسی مداخلت کاالزام ہے۔ مخدوم طالب المولیٰ آڈیٹوریم نیوسعیدآبادمیں تنظیم 131شاخوں میں سے100س ےزائدشاخوں کےنمائندوں نےمرکزی سیکریٹر ی جنرل احمد سولنگی پرسنگین الزامات کےبعد انہیں عدم اعتماد کی قراردادکے ذریعہ ہٹادیاگیا۔پیرعبیدراشدی کی زیرصدارت جنرل کونسل کےاجلاس میں ڈاکٹرمشتاق،یوسف سندھی، ڈاکٹرذوالفقارسیال، زاہد کاکا،جام مہتاب سہتو ،زاہد راجپر اوردیگرنےخطاب کرتےہوئےکہاکہ سندھ میں تعلیم تباہ کرنےوالی سیاسی مافیاءنےادبی تنظیموں میں مداخلت کر کے ہارس ٹریڈنگ اورتوڑپھوڑکےساتھ خریدوفروخت کابازارلگارکھا ہے۔ سندھی ادبی سنگت وادی مہران کاذمہ دارادارہ ہے جوسندھی تہذیب بولی کامحافظ اور وارث ہے۔ انہوں نےکہاکہ سندھی ادبی سنگت سندھی بولی اورثقافت کےفروغ کیلئے اپنےفرائض دیانتداری سے ادا کرے گی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں