آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 9؍صفر المظفّر 1440ھ 19؍اکتوبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شاہپورچاکر(نامہ نگار) تیز رفتار کار نے گاڑی کے انتظار میں بیٹھی 5 خواتین کو کچل دیا ، کھڈرو کی رہائشی 3 خواتین جانبحق،2 شدید زخمی ،اطلاع ملنے پر کھڈرو شہر سوگ میں بند ۔تفصیلات کے مطابق شاہپورچاکر کے قریب سرورآباد اسٹاپ پر بیریوں کے باغ پر بیر چننے کے بعد اپنے گھر جانے کے لیے گاڑی کے انتظار میں کھڑی ملک برادری کی پانچ محنت کش خواتین کو تیز رفتار بے قابو کار نے کچل دیا، جن میں سے45سالہ بشیری زوجہ مستری شبیر احمد ملک موقع پر جاں بحق جبکہ 40 سالہ پھلمجرا زوجہ اسلم ملک اور 40 سالہ سلیما بیبی زوجہ اقبال ملک نے اسپتال میں دم توڑ دیا ، جبکہ 52 سالہ مسمات نوری زوجہ فتح محمد ،44سالہ کنیزفاطمہ کو نازک حالت میں پی ایم سی نواب شاہ میں داخل کرادیا گیا ہے۔ مذکورہ خواتین تحصیل سنجھورو کی ٹاؤن کمیٹی کھڈرو کی رہائشی ہیں جو مزدوری سےواپس آرہی تھیں کہ المناک واقعہ پیش آیا، حادثے میں جانبحق تنیوں محنت کش خواتین کی نماز جنازہ کھڈرو میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ملک برادی و قرب وجوار کے ہزاروں افراد نے شرکت کی جبکہ تینوں خواتین کو حاجی ستو کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ علاوہ ازیں فوری طور پر موقع پر پہنچنے والے عینی شاہدین اور ذرائع کے مطابق شاہپورچاکر کا رہائشی ڈرائیور محنت کش خواتین کو کچلنے والی گاڑی چھوڑ کر فرار

ہوگیا ۔ آخری اطلاع آنے تک خوفناک حادثے کا مقدمہ گپچانی تھانے پر درج نہ ہوسکا تھا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں