آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 7؍ربیع الثانی 1440ھ 15 ؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شکارپور(نامہ نگار) بلدیہ شکارپور طویل عرصے سےمسائل کا شکار ہے۔نصف سے زائد میونسپل کمیٹی اراکین نے چیئرمین بلدیہ کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں رکن میونسپل کمیٹی شکارپور وسیم الدین صدیقی کی زیر صدارت میونسپل لان میں ناراض ممبران کا اجلاس بلایا گیا۔اجلاس میں شمشاد میمن،شہباز آرائیں،آفتاب سومرو، نگہت منگی،بشیر شیخ سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں ناراض کونسلروں کا کہنا تھا کہ شہر کی حالت کھنڈرات سے بھی بدتر ہوگئی ہے جس کی وجہ چیئرمین میونسپل کمیٹی بابر سنجرانی کی عدم توجہی اور نااہلی ہے۔انہوں نے غیر ذمہ دارانہ رویے اور مجرمانہ غفلت کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور تو اور شہر کی اس تباہی و بربادی میں چیف میونسپل افسر کا برابر کا ہاتھ ہے،جنہوں نے گزشتہ تین ماہ سے صفائی عملے کی تنخواہیں روک کر انہیں بال بچوں سمیت فاقہ کشی پر مجبور کردیا ہے۔انہوں قومی ادارہ احتساب کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ میونسپل کمیٹی کو دیئے گئے فنڈز میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کرپشن کی مکمل تحقیقات کراکے بدعنوان چیئر مین سے شہریوں کی جان چھڑائیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں