آپ آف لائن ہیں
بدھ10؍ ذوالحجہ1439ھ 22؍ اگست2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نوڈیرو ( نامہ نگار) لوئر اسٹاف تعلقہ رتوڈیرو کے ملازمین کا تعلقہ رہنماؤں کی نگرانی میں اپنے حقوق کے حصول کے لئے ایک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی سربراہی تعلقہ رہنما گلشیر بھٹی ، رجب علی منگنیجو، شماد علی میرانی، نذیر احمد شر ، اور دیگر نے کی۔ نوڈیرو کے باب ذوالفقار علی بھٹو سے پر امن نکالی گئی ریلی شہر کے مختلف چوراہوں سے ہوتے ہوئے نوڈیرو پریس کلب پہنچی ریلی۔ جہاں رہنماؤں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لوئر اسٹاف ملازمین کے مطالبات کے مطابق لوئر اسٹاف ملازمین کا یونیفارم الاؤنس ٹریژر ی کے ذریعہ سے ادا کیا جائے اس کے ساتھ ٹائم اسکیل ، اپ گریڈیشن اور بند پڑی آئی ڈیز کو فوری طور پر کھولا جائے۔انہوں نے کہا ہمارے مطالبات کو تسلیم نہ کرنے پر ہم 12مارچ کو کراچی پریس کلب سے لیکر سی ایم ہاؤس تک لانگ مارچ کر کے دھرنا دیں گے۔ ہم اس احتجاجی ریلی کے ذریعے حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لوئر اسٹاف ملازمین کے مطالبات پر نظر ثانی کرتے ہوئے ہمارے مطالبات کو تسلیم کیا جائے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں