آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل6؍ صفر المظفّر 1440ھ16؍اکتوبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نوشہروفیروز(نامہ نگار)خون سفید ہوگيا، باپ ہی بیٹی کا قاتل نکلا، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا، مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق چند دن قبل نوشہروفیروز کے نواحی گائوں لاکھو فقیر کلہوڑو میں پراسرار طور پر 12 سالہ شمائلہ ٹگڑ کی لاش اسکے گھر سے ملی تھی جس کے بارے کہا جارہا تھا کہ مقتول شمائلہ نے خودکشی کی ہے مگر پولیس نے شک کی بنیاد پر مقتول شائلہ کے والد مبین ٹگڑ کو گرفتار کرکے انکوائری شروع کردی تھی جس کے بعد مقتول شمائلہ کے والد مبین ٹگڑ نے میڈیا کے سامنے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ دو ماہ قبل علاقہ مکینوں نے بتایا تھا کہ آپکی بیٹی شمائلہ کے نوجوان کے ساتھ تعلقات ہیں جس پر مجھے شکوک و شبہات پیدا ہوگئے تھے جبکہ اس دن نوجوان کو اپنی گلی سے جاتے ہوئے دیکھا تھا جس کے بعد گھر پہنچا تو گھر میں کوئی موجود نہيں تھا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیٹی کو گلہ گھونٹ کر قتل کردیا۔ بعد ازاں اسکی لاش کو چارپائي پر رکھ کر رزائی ڈال دی اور فرار ہوگیا۔ دوسری جانب ایس ایچ او نوشہروفیروز محمد مگریو نے میڈیا کو بتایا کہ شمائلہ کے قتل کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرنے بجائے واقعے کی تفتیش شروع کردی تھی تاکہ کسی بیگناہ شخص کو سزا نہ مل سکے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں