آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ6؍ ربیع الثانی 1440ھ 14؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شکارپور(نامہ نگار) کچے کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تین مغویوں کو بازیاب کرانے کی پولیس کا دعویٰ۔تفصیلات کے مطابق خانپور میں کوٹ شاہو کچے کے علاقے میں مختلف تھانوں کی نفری نے کارروائی کرتے ہوئے 15روز قبل اغوا کئے گئے تین مغویوں عبدالوہاب چاچڑ،رفیق احمد چاچڑ اور عبدالغفور چاچڑ کو بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔کارروائی کے دوران دو اغواکاروں گلزار جتوئی اور جانو جتوئی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کی بھی دعویٰ ۔مغویوں کو بازیاب کرانے کے بعد ایس ایس پی آفس شکارپور لایا گیاجہاں سے انہیں ورثاء کے حوالے کیا گیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں