آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 9؍صفر المظفّر 1440ھ 19؍اکتوبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
خیرپور + میرپورساکرو+مورو (و بیورو رپورٹ+نا مہ نگا ران ) مسافر وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ،3ہلا ک ، 23زخمی ،خیرپور۔پریالو کے قریب مسافر وین اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں مسافر وین میں سوار 20 سالہ نوجوان عزیز اللہ چاچڑ موقع پر جانبحق جبکہ 30 سالہ ربنواز شدید زخمی ہو گیا حادثے کا شکار نوجوان عزیز اللہ اور زخمی ربنواز گوٹھ عیدن چاچڑ جانے کے لئے سکھر سے مسافر وین میں سوار ہوئے تھے کہ پریالو کے قریب مسافر وین کا گنے سے لدی ہوئی ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ تصا د م ہو گیا۔ زخمی کو نازک حالت میں سول اسپتال خیرپور پہنچایا گیا ۔ میرپور ساکرو۔دیسی شراب استعمال کرنے پر بوھارا پولیس نے محمد الرحیم ملاح، عبد المجید شیدی اور حسن ملاح کو گرفتار کرکے چالان کر دیا ۔ ڈگری ۔میرواہ روڈ پر کپری برادری میں بچوں کے کئی روز سے جاری تناز ع میں مصطفٰی کپری اور اسکا بیٹا علی گل کپری ز خمی ہو گئے ۔ تیز رفتار پک ا پ کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے تین خواتین اور ایک مرد شدید زخمی ہوگئے. زخمیوں میں نہال ولد کیول میگھواڑ ، پاروتی زوجہ کیول، بھاگندی اور ممتا شامل ہیں ۔مورو۔ قومی شاہرا ہ درس کے مقام پر ٹھری میرواہ سے قلندر لعل شہباز کی درگا ہ پر حاضری دینے جانے والے زائرین کی گا ڑ ی مورو با ئی پاس کے مقام پر ا لٹ گئی جس کے نتیجے میں

بچوں اور خوا تین سمیت پندرہ سے زائد زائرین زخمی ہو گئے ۔زخمیوں میں محمد شھمیر اجن، عبدالغفار اجن، نمانی، حنیفہ، عابداں، دریاء خاتون، عبدالحمید اجن، غلام نبی اجن، گلاں، لیلیٰ، اختیار، ممتاز، علی محمد، بچی انیلا و دیگر شامل ہیں ۔ دوسری جانب مورو کے قریب سدھوجا کے مقام پر کار اور موٹرسائیکل کے تصا د م ا میں موٹر سائیکل سوار در محمد سرہیو ا ، کاکا ثقلیم میمن بولانی شدید زخمی ہوگئے جبکہ در محمد سرہیو زخموں کے تاب نا لاتے ہوے انتقال کرگئے۔مورو با ئی پاس ج کے مقام پر گنے کی ٹرالی سے گنا نکالنے کے دوران گنے کی ٹرالی ا لٹ گئی جس کی زد میں آ کر بچی جانبحق ہو گئی ۔ سامارو۔ گاوں مریددھونکائی میں نامعلوم افراد ا یک شخص مرید دھونکائی کے گھرکا صفایا کر گئے ۔متاثرہ خاندان کے مطابق رات گئے نامعلوم افراد خاندان کے تمام افراد کو اسلحہ کے زورپر یرغمال بناکر گھرمیں موجود قیمتی اشیا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں