آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل6؍ صفر المظفّر 1440ھ16؍اکتوبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جمعیت علمائےپاکستان (نورانی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد یونس دانش نے اپنے بیان میں حیدرآباد میں بڑھتی ہوئی کرائمز کی وارداتوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کی نااہلی اور کالی بھیڑوں کے سبب حیدرآباد جرائم کی آماجگاہ بن گیا ہے، ہر روز بڑھتی ہوئی چوری، ڈکیتی، لوٹ مار، اغوا، قتل وغارت گری، دکانوں کے تالے اور شٹر توڑنے سمیت منشیات کا کاروبار زور پکڑ گیا ہے، پولیس عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے کے بجائے وی آئی پی ڈیوٹیوں میں مصروف ہے، تجارتی مراکز اور گھروں میں جرائم پیشہ عناصرباآسانی کارروائیاں کر کے نکل جاتے ہیں، کئی کئی ماہ متاثرین تھانوں کے چکر لگانے اور اپنی جیب خالی ہونے کے بعد تھک ہار کر بیٹھ جاتے ہیں لیکن افسوس پولیس ان قانون شکن، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے متاثرہ افراد کو ہی ہراساں کرکے مال بٹورنے میں لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں بااثر افراد شادی کی تقریبات میں کھلے عام ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کا مظاہرہ کرتے ہیں جس کی زد میں آکر کئی لوگ متاثر ہوچکے ہیں، لیکن پولیس ان قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے انہیں مکمل تحفظ فراہم کرتی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں