آپ آف لائن ہیں
منگل9؍ذوالحجہ 1439ھ 21؍اگست 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سیشن جج حیدرآباد سمیت سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ اور دادو کے سیشن جج کے تبادلے اور تقرریاں، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے پیر کو سیشن جج حیدرآباد امجد علی بوہیو کا تبادلہ سکھر کرکے ان کی جگہ سکھر میں تعینات سیشن جج عبدالغنی سومرو کو سیشن جج حیدرآباد مقرر کردیا ہے، تقرری کے منتظر منور علی لودھی کو سیشن جج جیکب آباد، جبکہ ٹھٹھہ میں تعینات سیشن جج عبدالنعیم میمن کا تبادلہ کرکے انہیں سیشن جج لاڑکانہ اور مٹھی میں تعینات جمشید علی اعوان کا تبادلہ کرکے انہیں سیشن جج دادو مقرر کردیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد سیشن جج حیدرآباد نے پیر کی شام عہدہ کا چارج چھوڑ دیا اور سیشن کورٹ کے اسٹاف سے الوداعی ملاقات کی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں