آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ6؍ ربیع الثانی 1440ھ 14؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ہندو برادری کی جانب سے ہولی کے دن ہندو نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا, مظاہرین پلے کارڈز اُٹھائے حالی روڈ پولیس کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر امrشی ٹھاکر و دیگر مظاہرین کا کہنا تھا کہ حالی روڈ پولیس نے ہولی کے دن ہندو برادری کے کئی نوجوانوں کو بلا جواز گرفتار کیا اور تھانے لے جاکر اُنہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور بھاری رشوت لے کر رہا کیا گیا۔ مظاہرین نے ایس ایس پی حیدرآباد سے مطالبہ کیا کہ ہندو برادری کے نوجوانوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا نوٹس لیا جائے اور رشوت لینے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں