آپ آف لائن ہیں
بدھ10؍ ذوالحجہ1439ھ 22؍ اگست2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کاحیدرآبادمیں یونیورسٹی کےقیام پرارکان سندھ اسمبلی سے اظہارتشکر

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید، عقیل خان، عبدالقیوم حیدر اور ظہیرالدین شیخ نے اپنے بیان میں حیدرآبادمیں یونیورسٹی قائم کرنے پر ارکان سندھ اسمبلی سے اظہارتشکرکرتے ہوئے کہا ہے کہ حیدرآباد کے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا ہے، امید ہے کہ جلد ہی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں کلاسیں شروع ہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ حیدرآبادکے طلبہ اعلیٰ تعلیم سے محروم تھے، شہریوں اور جماعت اسلامی کی ایک طویل جدوجہدکے بعد یونیورسٹی ملی ہے، حکومت کے اس اقدام کو جماعت اسلامی بھرپور انداز میں سراہتی اورمطالبہ کرتی ہے کہ وفاقی یونیورسٹی کے لیے بھی قومی اسمبلی جلد بل منظور کرے اور سنگ بنیاد رکھے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں