آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 10؍جمادی الثانی 1440ھ 16؍فروری 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری 2 موٹر سائیکلوں سے محروم، نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمات درج

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد میں نامعلوم چوروں نے 2 شہریوں کو موٹر سائیکلوں سے محروم کردیا، سٹی تھانے میں مقدمات درج کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے سٹی تھانے کی حدود مکسن پلازہ کے قریب سے نامعلوم چور ایک شہری کی موٹر سائیکل لے اڑے جبکہ کھائی روڈ سے بھی ایک شخص کی موٹر سائیکل کا تالا توڑ کر چوری کرکے لے گئے۔ شہریوں کی شکایت پر سٹی تھانے پر موٹر سائیکلیں چوری ہونے کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں