آپ آف لائن ہیں
بدھ10؍ ذوالحجہ1439ھ 22؍ اگست2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد میں روئی کی گانٹھوں سے لدے ٹریلر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے سبب ٹریلر میں لدی ہوئی روئی جل کر خاکستر ہوگئی۔ لائنڈ چینل نہر روڈ پر روئی کی گانٹھوں سے لدے ٹریلر میں چلتے ہوئے آگ بھڑک اٹھی جس کے سبب ٹریلر میں لدی روئی کی گانٹھیں جل کر خاکستر ہوگئیں، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملے نے تین گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا، تاہم آگ چلتے ہوئے ٹریلر میں لگی تھی ۔ اطلاعات کے مطابق آگ ٹریلر کے اوپر سے گزرنے والی لائن میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں