آپ آف لائن ہیں
اتوار دو شوال المکرم 1439ھ 17؍جون 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد سے ٹنڈومحمدخان تک زیرتعمیر سڑک میں حفاظتی اقداما ت کافقدان،حادثات معمول، اطراف کی آبادی متاثر

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)حیدرآباد سے ٹنڈومحمدخان تک زیر تعمیرروڈ سست روی کاشکارہے، روڈ کی تعمیر میں حفاظتی اقدامات بالخصوص متبادل راستہ فراہم کرنے سمیت دیگراقدام نہ کئے جانے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ‘مسلسل گردوغبار اڑنے اوردھول مٹی سے سینکڑوں دکانیں بند، کاروبار شدید متاثر، جبکہ مختلف حادثات میں 10سے زائدہ افراد ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہوچکے ہیں، تفصیلات کے مطابق پرواینشنل ہائی وے کی جانب سے حیدرآباد سے ٹنڈومحمدخان تک طویل روڈ کی تعمیر کا کام جاری ہے، جہاں ٹھیکیدار کی جانب سے حفاظتی اقدامات نہ کئے جانے کے باعث حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں، چندروز قبل ایک حادثے میں 10سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر حادثات میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں،ٹھیکیدار کی جانب سے روڈ کی تعمیر میں کسی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں کئے جارہے، 24 گھنٹے دھول مٹی اڑنے سے اطراف میں سینکڑوں دکانداروں کا کاروبار شدیدمتاثر ہے، ہوٹلز مکمل طورپر بند ہوگئے جبکہ دیگر دکانداروں کو بھی اپنا کاروبار جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔فتح چوک سے ٹنڈو محمد خان تک تعمیر ہونے والے روڈ پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں گاڑیاں گزرتی ہیں، ڈرائیور زکو گاڑی چلانے میں شدید مشکلات کا سامناہے، جبکہ اطراف میں رہائش پذید آبادی

x
Advertisement

مسلسل دھول مٹی اڑنے سے دمہ اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہورہی ہے، علاقہ مکینوں کے مطابق حیدرآباد سے ٹنڈومحمد خان رو ڈ گزشتہ 3 ماہ سے زیر تعمیرہے جہاں کام انتہائی سست روی سے کیا جارہا ہے اور روڈ کی تعمیر میں حفاظتی اقدامات نہ کئے جانے سے ہر وقت مٹی اور دھول اڑتی ہے، صورتحال کے خلاف شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کو متعدد درخواستیں دیں لیکن کوئی سنوائی نہیں ہورہی ۔جنگ کے رابطہ کرنے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غلام قادر جونیجو کی جانب سے روڈ کی تعمیر سے ہی لاعلمی کا اظہار کیاگیا ہے جبکہ کمشنر حیدرآباد سعید احمد منگنیجو کا کہناتھاکہ انہیں بھی شکایت موصول ہوئی ہے، وہ متعلقہ افسران کو ہدایت کرینگے کہ معاملہ کانوٹس لیں اور ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں