آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ6؍ ربیع الثانی 1440ھ 14؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں روز صبح اٹھ کر چھت پر باجرہ ڈالتا ہوں،
پرندوں کے لئے پانی رکھتا ہوں۔
رنگ برنگے پرندے آتے ہیں،
دانہ چگتے ہیں، پیاس بجھاتے ہیں۔
مجھے میٹھے میٹھے گیت سناتے ہیں۔
دن چڑھتا ہے۔
میں بلیوں کے پیالے میں دودھ ڈالتا ہوں،
انھیں ابلا ہوا گوشت پیش کرتا ہوں۔
خوب صورت بلیاں آتی ہیں،
کم کھاتی ہیں۔
پیروں میں لوٹ لوٹ کر محبت زیادہ جتاتی ہیں۔
شام ہو جاتی ہے۔
آوارہ کتے گلی کے نکڑ پر جمع ہونے لگے ہیں۔
میں آتے جاتے ایک ہڈی اچھال دیتا ہوں۔
رات گئے تک پرلے محلے میں غدر مچا رہتا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں